نواز شریف اپنے لئے سب کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں: شرجیل میمن

نواز شریف اپنے لئے سب کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں: شرجیل میمن


 کراچی(24نیوز)سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کہتے ہیں توہین عدالت کے مرتکب تمام افراد کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ نواز شریف آج پی سی او ججز کو برا بھلا کہہ رہے ہیں  مگر انہوں نے پی سی او جج ہی کی بحالی کی تحریک چلائی میاں صاحب وہ کام کرتے ہیں جو انہیں موافق ہو۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت جج کی عدم موجودگی کے باعث 15 فروری تک ملتوی جبکہ فردِ جرم بھی عائد نہ ہوسکی.

شرجیل میمن نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں تنقید کے تیر نواز شریف کی طرف موڑ دیئے اور کہا کہ میاں صاحب کل تک پی سی او ججز کی بحالی کی تحریک چلاتے تھے اب ان کے خلاف بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے لئے سب کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہر اس شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تو توہینِ عدالت کا مرتکب ہوا۔