میں بہت خطرناک اور بُرا آدمی ہوں: عمران خان

میں بہت خطرناک اور بُرا آدمی ہوں: عمران خان


لاہور (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خطر ناک اور برا آدمی ہوں۔

پارٹی چیئرمین عمران خان آج لاہور آئے اور ائیر پورٹ سے سیدھا جہانگیر ترین کے دفتر چلے گئے جہاں چوہدری سرور، جہانگیر ترین اور شاہد محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھئے:سینٹ الیکشن،سیاسی جماعتوں نے امیدواروں سے درخواستیں لینا شروع کردیں

ملاقات کے بعد عمران خان سے سوال کیا گیا کہ نیب نے خیبر پختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر انکوائری شروع کردی ہے، کیا آپ اس سے متعلق جواب دیں گے؟

سوال پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بہت خطر ناک اور برا آدمی ہوں۔ ایک سوال کیا گیا کہ نیب کی تحقیقات میں آپ تعاون کریں گے؟ اس سوال پر عمران خان نے کوئی جواب نہ دیا اور گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔