اعلیٰ عدلیہ کی توہین، نہال ہاشمی ن لیگ کی آنکھ کا تارا بن گئے


اسلاآباد(24نیوز)نہال ہاشمی اعلیٰ عدلیہ کی توہین کے مرتکب قرارپانے کے بعد ن لیگ کی آنکھ کا تارابن گئے۔ نہال ہاشمی کے بیان پرلاتعلقی کا اعلان کرنے والی ن لیگی قیادت نے اب انہیں اپنا ہیروبنا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کوسپریم کورٹ نے سزا کیا دی ن لیگی قیادت ان کے غم میں نڈھال نظرآنے لگی ہے مگریہ کایا یکایک ہی پلٹی ہے۔

نہال ہاشمی نے جب توہین آمیز تقریرکی تھی یہ ان دنوں کی بات ہے جب پاناما کیس عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔ نہال کے بیان پرپوری ن لیگ ہی پشیمان نظرآرہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: کراچی موٹروے ٹھیکوں میں کرپشن، چیئر مین نیب کا تحقیقات کا حکم

سرکاری ترجمان مریم اورنگزیب نے اسے فوری طورپراس بیان سے اعلان لاتعلقی اوراسے نہال کا ذاتی خیال قراردیا۔ مریم نوازنے تونہال ہاشمی کے اس بیان کو سازش قراردے کران کاکیس خراب کرنے کی بھونڈی کوشش قراردیا۔

ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف اس قدرتلملائے کہ انہوں نے فوری طورپرنہال ہاشمی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ نہال ہاشمی کے انکارنے انہیں مزید غصہ دلایا۔

پاناما کیس کا فیصلہ شریف فیملی کے خلاف آیاتو یکایک نہال ہاشمی زیرو سے ہیروہوگئے۔ نہال کے جس بیان کو پارٹی قیادت وبال سمجھ رہی تھی وہی اب ان کا وظیفہ صبح وشام بن گیا۔

نوازشریف اورمریم نوازپاناما فیصلے کے بعد شریف فیملی نے احتیاط کو پس پشت ڈال کرعدلیہ کے خلاف شعلہ افشانی شروع کررکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کی سزا پانے کےبعد ن لیگی قیادت کے ہیروبن چکے ہیں۔