مردان:مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا


مردان (24 نیوز) مردان کے علاقہ شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اداکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انکار پر ملزمان اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ سنبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم فنکارہ کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔ مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ مقتولہ کے دادا کی درخواست پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزموں میں سابق پولیس اہلکار نعیم خٹک، جہانگیر خان اور نصیب خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: عاصمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کا سہولت کار شاہزیب گرفتار

انٹرٹینمنٹ   جرائم