میر ہزار خان بجارانی کی ابتدائی رپورٹ کو بیٹے نے غیر تسلی بخش قرار دے دیا


کراچی(24نیوز) میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے ایم این اے شبیر خان بجارانی نے پولیس کی ابتدائی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

اس حوالے سے شبیر خان بجارانی کا کہنا تھا کہ ان کے والد انتہائی ٹھنڈے مزاج کے تھے۔ قتل یا خودکشی جیسا قدم نہیں اٹھا سکتے البتہ دوسری والدہ فریحہ رزاق طبعیت کی تیز تھیں۔

 شبیر بجارانی نے مزید کہا کہ بنگلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ساری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ سینیٹ کی نشست کے ٹکٹ کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔