سعودی عرب میں سرعام سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا ، لڑکی گرفتار

سعودی عرب میں سرعام سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا ، لڑکی گرفتار


 ریاض(24نیوز) سعودی عرب میں سرعام سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

  تفصیلات کے مطبق ’ابہا‘ شہر میں واقعہ پیش آیا جہاں دن دیہاڑے سڑک پر ایک لڑکا اور لڑکی ڈانس کر رہے تھے وہاں موجود لوگ حیران ہوکر اس منظر کودیکھنے لگے۔۔۔ایک شخص نے اس غیرمعمولی منظر کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا اورسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رقص کرنے والے لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ صوبہ’اسیر‘ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

پولیس نے شناخت کے بعد لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ لڑکے نےپولیس کو بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کی بہن ہے۔ تاہم حکام نے ان کے رشتے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔