ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،اہم شخصیت سوار تھی



ابوجا( 24نیوز )ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،اہم شخصیت سمیت 10افراد سوار تھے،ہیلی کاپٹر کا ملبہ بھی مل گیا۔

نائیجریا میں ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے،ہیلی کا پٹر میں نائب صدر سمیت 10افراد سوار تھے۔غیر ملکی ٹی وی کے مطابق تمام افراد محفوظ رہے،ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے  جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر قباگاﺅں میں گرا جو نائیجریا کی کوگی ریاست کا ایک  گاﺅں ہے،پولیس کے کہنا ہے کہ واقعہ کاجائزہ لیا جارہا ہے،تحقیقات مکمل ہونے پر ہی حادثے کی وجوہات کے بارے میں بتایا جاسکے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer