سانحہ ساہیوال، متاثرین جیسے کہتے ہیں ویسے کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

سانحہ ساہیوال، متاثرین جیسے کہتے ہیں ویسے کارروائی کی جائے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت


لاہور(24نیوز)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہم ملاقات  ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت دی کہ وہ سانحہ  ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کریں اور ان کی خواہش کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر متاثرین کے لواحقین جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہیں تو اس پر بھی غور کیا جائے۔

سردارعثمان بزدار نے وزیراعظم کو پولیس اصلاحات کےبارے میں بھی بریفنگ دی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پرتفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا.

گیس بلوں میں ہوشربااضافہ،وزیراعظم کا نوٹس

عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔وزیراعظم نے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں غلام سرور خان نےگیس کے اضافی بلوں کے معاملے پر عوام سے قربانی دینے کی اپیل کی تھی۔غلام سرور خان کاکہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو عوام کو مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،انہوں نے 20ہزارسے زائدگیس بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کافارمولاتیارپیش کیا۔

گیس قیمتوں کےمعاملے پروزیرریلوے شیخ رشیدبھی تنقیدکرتےنظرآئے۔ یکم فروری کوانہوں نےکہاتھا اضافی بلوں کے معاملے کو وفاقی کابینہ میں اٹھایا اور وزیر اعظم سے درخواست کی کہ اس معاملے کو خود حل کریں۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے گیس کی قلت کے معاملے پر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈایئریکٹرز کو برطرف کرنے کی ہدایت کی تھی۔اضافی بلوں کے معاملے پر وزیراعظم کیا احکامات جاری کریں گے اس کے فیصلہ انکوائری کے بعدہی کیاجائےگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔