حمزہ شہباز لندن روانہ

حمزہ شہباز لندن روانہ


لاہور(24نیوز)ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلتے ہی مسلم لیگی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بیرون ملک چلے گئے۔

حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔یاد رہے کہ حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا تھا اور یکم فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، اسی سلسلے میں نیب نے اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer