عمران خان کے دستخط شدہ گیند اور بلے کی نیلامی کل ہوگی

عمران خان کے دستخط شدہ گیند اور بلے کی نیلامی کل ہوگی
24 News Hd- Imran Khan,


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔  سینیٹر فیصل جاوید عمران خان کے دستخط شدہ گیند اور بلے کو لیکر جنوبی افریقہ پہنچے۔

جنوبی افریقہ میں ڈیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی تقریب کل منعقد ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی تقریب میں شرکت کرے گی۔ تقریب میں گیند اور بلے کی نیلامی کی جائے گی۔ جنوبی افریقہ میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر زاہد افضل نے بلا اور گیند وصول کیے ۔عمران خان کا دستخط شدہ بلا اور گیند کس کے نام ہوں گے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)