دوست کا جسم کاٹ کر خون پینے والا شخص گرفتار

 دوست کا جسم کاٹ کر خون پینے والا شخص گرفتار
24Newshd - Human Blood drink


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں پولیس نے سکول کے دوست کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔

روس کے شہر چیلیا بنس کے اورسلز سٹی ہسپتال سے 36 سالہ شخص بورس کونڈراشین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بورس پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹریٹ کی جعلی ڈگری اور جعلی کاغذات کی بنا پر گزشتہ برس نومبر میں ہسپتال میں ملازمت حاصل کی۔ اس کے علاوہ بورس پر اپنے سکول کے دوست اور کلاس فیلو کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے کا الزام بھی ہے۔ بورس کونڈراشین خود کو ’’ویمپائر‘‘ کہتا ہے۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)