دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی


جوہانسبرگ (24نیوز) پاکستان سنسنی خیزمقابلے کے بعد دوسراٹی ٹوینٹی میچ بھی ہارگیا۔۔جنوبی افریقانے ٹیسٹ اورون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریزبھی جیت لی۔ پاکستان مسلسل گیارہ ٹی ٹوینٹی سیریزجیتنے کے بعدپہلی سیریزہارگیا۔

پاکستان نے مقابلہ توخوب کیا لیکن جنوبی افریقاکی خلاف شارٹ فارمیٹ میں بھی شکست اس کا مقدربن گئی۔ پاکستان نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا جوپہلے دس اوورزتک کافی اچھا ثابت ہوا۔ جنوبی افریقاکی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پرصرف اکسٹھ رنزہی بناسکے۔ عمادوسیم نےچاراوورزمیں نو رنزدے کرایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے بعد پاکستانی باؤلرزلائن اینڈ لینتھ ہی بھول گئے اورجنوبی افریقن بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرزکابھرکس ہی نکال دیا، تیرہ اعشاریہ پانچ اوورزمیں رنزکی سنچری مکمل کرنےوالی جنوبی افریقین ٹیم بیس اوورزمیں ایک سو اٹھاسی رنزبناگئی۔جنوبی افریقانےآخری پانچ اوورزمیں پچھہتررنزبنائے۔ ڈیوڈملرانتیس گیندوں پرپینسٹھ رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

عثمان شنواری نے بری باؤلنگ کی حد ہی کردی اورچاراوورزمیں تریسٹھ رنزدے ڈالے۔ ان کے آخری اوورمیں انتیس رنزبنے جوپاکستان کی شکست کا سب سے بڑاسبب بنے۔یہ کسی بھی پاکستانی کی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بدترین باؤلنگ تھی۔

پاکستان نے ایک سونواسی رنزکے ہدف کاتعاقب شروع کیا توبابراعظم اورفخرزمان نے برق رفتاری سے اسکوربنائے تاہم فخرزمان چودہ رنزبناکرچلتے بنے۔اس کے بعد حسین طلعت اوربابراعظم کے درمیان سورنزسے زائدکی شراکت بنی لیکن پاکستان بابراعظم کے آؤٹ ہوتے ہی ٹریک سے اترگیا۔بابراعظم نےنوے رنزکی اننگزکھیلی۔

حسین طلعت پچپن رنزبناکرنمایاں رہے۔  تاہم پاکستان آخری پانچ اوورزمیں چھ وکٹیں گنواکرصرف بیالیس رنزہی بناسکااورٹیم بیس اوورزمیں ایک سواکیاسی رنزبناکرسات رنزسے ہارگئی۔

پاکستان جنوبی افریقاسےٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں مسلسل گیارہ سیریزجیت چکا تھا۔۔اس سیریزمیں پاکستان سرفرازاحمد کی قیادت کے بغیرکھیلا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔