ویسٹ انڈین ویمن کپتان کا دنیائے کرکٹ کو پاکستان آکر کھیلنے کا پیغام

ویسٹ انڈین ویمن کپتان کا دنیائے کرکٹ کو پاکستان آکر کھیلنے کا پیغام


کراچی (24 نیوز) ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان میریساکاکہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں جوغلط تاثرتھاوہ اب ختم ہوچکا ہے،سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا اچھا ماحول ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانمیریسا ایگولیرا کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کیلئے دورہ پاکستان یادگاررہااور وہ دوبارہ پاکستان آئیں گی، پاکستان کیلئے غلط تاثرات تھے جو کہ اب ختم ہوچکے ہیں۔  پاکستان ویمنز ٹیم کیساتھ اچھے تعلقات ہوگئے ہیں، سب کیلئے یہی پیغام ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور کھیلیں۔ ویسٹ انڈین کپتان نے پاکستانی کھانوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی، کہتی ہیںمیں نے باربی کیو چکن پہلی دفعہ کھایا اور کھاتی چلی گئی۔

واضح رہےکراچی میں کھیلی گئی 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ویسٹ انڈیز نے  2-1 سے اپنے نام کر لی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer