معروف فنکار خیام سرحدی کی آج آٹھویں برسی

معروف فنکار خیام سرحدی کی آج آٹھویں برسی


(24 نیوز) اپنی منفرد فنی صلاحیتوں کے ذریعے اداکاری کو حقیقت کا روپ دینے والے خیام سرحدی کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

خیام سرحدی 1948ء میں اپنے وقت کے معروف فلمی ڈائریکٹر ضیاء سرحدی کے ہاں پیدا ہوئے۔ ا ن کے والد انھیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھےمگر خیام سرحدی پر اداکار اورہدایتکار بننے کا جنون سوار تھا ۔بیٹے کے شوق پر والد نے انھیں ایکٹنگ، ڈائریکشن اور پروڈکشن کا کورس کروانے کے لیے یونان بجھوا دیا۔

انھوں نے پاکستان آکر ریڈیو جوائن کیا،جہاں سے پی ٹی وی کے پروڈیوسر یاور حیات نے ٹی وی ڈراموں میں متعارف کروایا۔ پی ٹی وی میں انھوں نے وارث، ریزہ ریزہ، من چلے کا سودا، دہلیز، لازوال ،سورج کے ساتھ ساتھ ، سمیت ان گنت ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے تین فلموں اک سی ڈاکو،بوبی اور مہک میں کام کیا۔

اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار تین فروری 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملا۔