آصفہ بھٹو کی سالگرہ ، بلاول ہاؤس کراچی میں تقریب ، کیک کاٹا گیا

آصفہ بھٹو کی سالگرہ ، بلاول ہاؤس کراچی میں تقریب ، کیک کاٹا گیا


کراچی (24 نیوز) آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے، بلاول ہاؤس کراچی میں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو 26 برس کی ہوگئیں، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 26ویں سالگرہ کی تقریب کا بلاول ہاؤس میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو، فریال تالپور، وقار مہدی،  راشد ربانی، ناز بلوچ، سیدہ شاہدہ رحمانی، سعدیہ جاوید، شاہینہ سعیدہ،جاوید ناگوری اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی شرکت کی۔ 

اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہآپ سب میرے جیالے ہو ، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کے آپ نے میری سالگرہ تقریب میں شرکت کی۔بختاور بھٹو نے آصفہ بھٹو اور دیگر جیالوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔