این آر او ہوگیا ہے، نواز شریف ملک سے باہر جائیں گے: بڑے سیاسی رہنما کا دعویٰ

 این آر او ہوگیا ہے، نواز شریف ملک سے باہر جائیں گے: بڑے سیاسی رہنما کا دعویٰ


اسلام آباد(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے حکومت سے ڈیل کر لی ہے اور ان کو ڈھیل بھی مل گئی ہے۔

شریف خاندان کی حکومت سے ڈیل اورڈھیل کا وہ ممکنہ خفیہ اسکرپٹ جس پر شیخ رشید کو تشویش ہے اور جس سے شاہ محمود قریشی انکاری ہیں۔اس خفیہ اسکرپٹ کو پڑھ لیا ہے پیپلزپارٹی کے رہنماچوہدری منظور نے ۔  اُن کا کہناہے ڈیل بھی ہوگئی اور ڈھیل بھی مل گئی ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور نواز شریف میں این آر او ہوگیا ہے۔ نواز شریف کو ضمانت مل جائے گی اور وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے اور پھر کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ مریم نواز چپ رہیں گی اور شہباز شریف کی ضمانت ہو جائے گی، وہ سیاست جاری رکھیں گے۔

ممتاز تجزیہ کا ر نسیم زہرا اس پر کہتی ہیں کہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی ۔  اُن کا کہنا ہے کہ چوہدری منظور کو اپنی بات کا ثبوت بھی دینا ہوگا ۔ تجزیہ افتخار احمد چوہدری منظور کے انکشاف کو ممُکنہ منظر نامہ قرار دیتے ہیں ۔ وہ اسے حکومت کیلئے یہ فیصلہ مشکل بھی اور آسان بھی قرار دیتے ہیں ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔