لیڈی ڈیانا شادی کرکےپاکستان میں رہنا چاہتی تھی،جمائما کا انکشاف

لیڈی ڈیانا شادی کرکےپاکستان میں رہنا چاہتی تھی،جمائما کا انکشاف


لندن (24 نیوز) جمائما خان نے اپنے انکشافات میں برطانیہ کی مرحوم شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا. 

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی حادثاتی موت آج بھی ایک معمہ ہے تاہم اب لیڈی ڈیانا سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے، جمائما خان نے انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا پاکستان میں شادی کرکے رہنا چاہتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی ڈیانا پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کیلئے وہ پاکستان میں رہنے کیلئے بھی تیار تھیں۔