مریم نواز کی ہسپتال آمد، بچوں کے شیر آیا شیر آیا کے نعرے

مریم نواز کی ہسپتال آمد، بچوں کے شیر آیا شیر آیا کے نعرے


لاہور(24 نیوز) مریم نواز شریف کو دیکھ کر سروسز ہسپتال کے باہر موجود بچوں کے " دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا " کے نعرے لگادیئے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئےسروسز ہسپتال پہنچیں۔ اس دوران سروسز ہسپتال کے باہر موجود بچوں نے"دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا" کے نعرے لگادیئے۔

مریم نواز والد کی پسند کاکھانا بھی ساتھ لائیں تھیں۔ ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور بیٹے جنید بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔