اوبامہ انتظامیہ کا ایران کو دیا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوا: ٹرمپ

اوبامہ انتظامیہ کا ایران کو دیا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوا: ٹرمپ


واشنگٹن (24 نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز سے ہی پاکستان اور ایران کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، نئے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے ایران کواحمقوں کی طرح جوپیسے دیئے وہ دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔ ایرانی عوام کے پاس کھانے کوکچھ نہیں بے تحاشہ مہنگائی ہے اور کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کی انتظامیہ کو احمق قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوبامانےایران کوجو پیسےدیئےوہ دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔ ایرانی عوام کے پاس کھانے کو ہے نہ انسانی حقوق۔ ایرانی قوم جابر، بدعنوان حکومت کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی۔