بہت دنوں بعد عدالت آئے،عدالت یاد آتی رہی: کیپٹن صفدر


اسلام آباد (24نیوز) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں اب پیشیوں والوں کی لگیں گی، وقت آگیا مشرف بھی ہمارے ساتھ عدالت پیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ جب بھی عدالت کے آگے سے گزرتا تھا تو پڑھ کر پھونکتا تھا،ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں اب پیشیوں والوں کی لگیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہو گا انشاءاللہ۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں،