میرا سعودی عرب جانا عجوبہ نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے:نواز شریف

میرا سعودی عرب جانا عجوبہ نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے:نواز شریف


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا سعودی عرب جانا عجوبہ نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست ملک ہے،
مجھے تو اقامے میں فارغ کردیا گیا،عمران خان نے ریفرنس میں عام معافی مانگی،عدالت نے کہا کہ عمران خان اعترافات کریں لیکن جرم نہیں کیا،عمران نے اعتراف جرم کیا اس کو صادق وامین بنادیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرا جرم آج تک ثابت نہیں ہوسکا،خیالی تنخواہ پر ایک وزیراعظم کو نکالا گیا ،عمران خان نے کہا تھا این اے 120 کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا، عمران خان صاحب آپ یہ ریفرنڈم ہار گئے ، آئندہ انتخابات میں بھی ریفرنڈم ہوگا ،عمران خان کی ضمانت بھی ایک تدبیر کا حصہ ہے ،اس کی بھی الگ کہانی ہے۔
واضح رہے نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف نیب عدالت میں مختلف کرپشن کے ریفرنسز پرسماعت جاری ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: