مہاجرین کی وطن واپسی کا وقت آگیا : خواجہ آصف


اسلام آباد (24نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،پاکستان اپنا بھر پور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے,اب مہاجرین کی واپسی کا وقت آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سرحدی آمدورفت کو منظم بنانے کیلیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے, روزانہ ساٹھ ستر ہزار افراد پاکستان افغان سرحد کراس کرتے ہیں،اس نقل و حرکت کو مانیٹر کرنا ناگزیر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، اب ان مہاجرین کی واپسی کا وقت آ گیا ہے, امریکہ نے اربوں ڈالر افغانستان میں خرچ کیے ہیں۔ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو ان کے وطن میں آباد کرنے کے اقدامات کرے۔