کراچی میں غیرت کے نام پرزندگی ختم، باپ نے بیٹی کو قتل کردیا


کراچی (24نیوز) غیرت کے نام پر ایک اور زندگی ختم کردی گئی،مواچھ گوٹھ میں میں پسند کی شادی کرنے پر سفاک باپ نے جواں سال بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق باپ نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی 18 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم نے پہلے اپنی بیٹی کو کیڑے مار دوائی پلائی سانسیں چلتی رہیں تو تکیے سے منہ دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق عامرہ نے سلطان نامی شخص سے شادی کرلی تھی ۔ ملزم نے رشتے داروں کو گھر میں چور داخل ہو نے سے بیٹی کے دل کا دورہ پڑنے کا قصہ گڑھ دیا تھا۔ بعد میں پولیس نے کارروائی کر کےملزم احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ سلطان نامی لڑکے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔