کراچی،کینٹ اسٹیشن کے قریب وفاقی وزارت ہاؤسنگ کی 3ایکڑ زمین پرقبضہ


کراچی(24نیوز) وفاق کی کھربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کاانکشاف ،قبضہ خالی کرانے کے لئےاعلی حکام بھی بے بس ہوگئے،سندھ حکومت متعلقہ محکموں کو خطوط ارسال کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے وسط میں وفاقی حکومت کی 2کھرب سے زائد مالیت کی زمینوں پر قبضے کاانکشاف ہوا ہے۔ کینٹ اسٹیشن کے قریب وزارت ہاوسنگ کی 3 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ جبکہمارٹن کوارٹر,جیل روڈ,پاکستان کوارٹر , کلیٹن کوارٹر کی78 ایکڑزمین سمیت گلزار ہجری اسکیم 30میں وفاقی ہاوسنگ فاونڈیشن کی 61ایکڑ اراضی پر بھی لینڈ مافیا قابض ہے۔

وفاقی وزارت ہاوسنگ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان کے مطابق قبضہ ختم کرانے کے لیے سندھ حکومت کے تمام متعلقہ محکموں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔