کراچی :پسند کی شادی پر عدالت کے باہر لڑائی، فریقین کا گھونسوں ،مکوں کا آزادانہ استعمال


کراچی (24نیوز) پسند کی شادی کا معاملہ عدالت جاپہنچا، فریقین کے درمیان عدالت کے باہر لڑائی، دونوں طرف سے گھونسوں ،مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جب کورٹ روم سے باہر آیا تو لڑکی کے گھر والوں نے دیکھتے ہی حملہ کردیا اور پھر فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر لاتیں, گھونسے اور مکے چلائے گئے،اس دوران پسند کی شادی کرنے والی لڑکی چیختی چلاتی رہی ،اس نے بتایا کہ مرضی سے شادی کی ہے، مجھے زبردستی اغوا کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے دونوں کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مختلف عدالتوں میں پسند کی شادی کرنیوالوں کی پٹائی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔