پنجاب چورنگی انڈر پاس کی تعمیرکوتاخیر، دھول مٹی سے ماحول گرد آلود ہ


کراچی(24نیوز) علاقہ ڈیفنس کی پنجاب چورنگی پر بنائے جانے والے انڈرپاس کا کام تاخیر کا شکار ،سڑکیں تعمیراتی کام کے باعث ٹھوٹ پھوٹ گئیں، شہریوں کو سفری مشکلات درپیش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پبجاب چورنگی کا انڈر پاس تعمیراتی کام میں سست روی کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جلد از جلد کام پورا کیا جائے تاکہ اس عذاب سے نکلا جا سکے۔

شہریوں نے مزید واضح کیا کہ اگرسڑکوں کی حالت ایسی رہی تو کسی بھی نا خوشگوار واقع کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ متبادل راستہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس پر متعلقہ اداروں کو حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔