اگر ہمارے تعاون کو سراہا نہ گیا تو ہم اس پر نظرِثانی کر سکتے ہیں:ملیحہ لودھی

اگر ہمارے تعاون کو سراہا نہ گیا تو ہم اس پر نظرِثانی کر سکتے ہیں:ملیحہ لودھی


نیویارک(24نیوز)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے تعاون کو سراہا نہ گیا تو ہم اس پر نظرِثانی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی طرف سے امداد بند کرنے کے بیان کے جواب میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے تعاون کو سراہا نہ گیا تو ہم اس پر نظرِثانی کر سکتے ہیں،ایک ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ حصہ لیا اور قربانیاں دیں اور ہمارے ہاں دنیا میں سب سے زیادہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن کیے گئے۔
واضح رہے کہ دو روز پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان کو پندرہ سال سے دی جانیوالی 33ارب ڈالر کی امداد امریکہ کی بیوقوفی تھی۔