لیاری ایکسپریس وے 15 سال بعد تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لیاری ایکسپریس وے 15 سال بعد تکمیل کے آخری مراحل میں داخل


نیوز) کراچی والوں کو خوشخبری مل گئی، لیاری ایکسپریس وے 15 سال بعد تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، وزیراعظم شاہدخاقان 17 جنوری کو افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 1973میں لیاری ندی پر ایکسپریس وے کا بنیادی تصور سامنے آیا تھااور 2002میں لیاری میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹو نے لیاری ایکسپریس وے کا ابتدائی کام شروع کرایا۔ اس دوران سندھ حکومت کو لیاری ایکسپریس وے کی زمین واگزار کرانے میں 9سال کاعرصہ لگا۔

واضح رہے کہ  کراچی کی تاریخ کا طویل ترین منصوبہ لیاری ایکسپریس وے بالاخر 15 سال بعد تکمیل ہوگااور وزیراعظم شاہدخاقان 17 جنوری کو افتتاح کریں گے۔