سکھر،کاروباری مراکز کی سڑکیں کھنڈر بن گئیں


سکھر(24نیوز) مختلف کاروباری مراکز کی سڑکیں کھنڈر بن گئیں، تاجروں کا کاروبار ٹھنڈا پڑگیا،کھدائی کے ملبے سے بچوں ،خواتین اور ضیف افراد کا گزرنا محال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں اہم کاروباری مراکز ڈھک روڈ ، طارق روڈ ،اناج منڈی اورمیانی روڈ سمیت دیگر مقامات پر 3 ماہ سے سیورج لائنوں کو تبدیل کرنے کے لیئے کھدائی کی گئی۔ٹھیکیدار بھی تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ شہر کی خوبصورتی کے لیےا ب تک 2 سے زائد میگا پراجیکٹ منظور کیے گئے۔ اس کے باوجود اہم کاروباری مراکز کھنڈرات بنے ہوئے ہیں۔

دکانداروں نے بتایا کہ کھدائی کاملبہ سڑک پر جمع ہونے سے بچے ،خواتین اور ضیف افراد کو گذرنے میں دشواری ہوتی ہے۔جبکہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے خلاف دکانداروں نے احتجاج بھی رکارڈ کرایا۔دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ میئر شہری مسائل سے لاتعلق ہیں۔