راولپنڈی،نمونیا کی وبا پھوٹ پڑی ،متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ


راولپنڈی(24نیوز) نمونیا بخارسے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ گئی،اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے پر والدین نے فرش کو ہی بیڈز بنا لیا، انتظامیہ کے پاس مریضوں کو واپس بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سردی کے باعث تینوں الائیڈ اسپتالوں نمونیا میں مبتلا بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔جس وجہ سےاسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ رش کے باعث مریض بچوں کے ساتھ مائیں زمین پر بیٹھنے پرمجبور ہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کے پاس مریضوں کو سوائے واپس بھیجنے کے کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے تمام تر صورتحال سے حکام کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ترجمان بے نظیر بھٹو اسپتال ڈاکٹرمسعود صفدرکے مطابق نمونیا کےمریضوں کی زیادہ تعداد کی بنا پر کرائسسز مینجمنٹ ہال بھی فعال کردیا ہے۔ کل سے مریضوں کو شفٹ کیا جائے گا۔