ملتان،سرد موسم میں گرم شالز خواتین کا پسندیدہ پہناوا


ملتان(24نیوز)خوبصورت رنگوں اور ڈیزائنز سے تیار کردہ گرم شالز موسم سرما میں خواتین کا من پسند پہناوا ،بازاروں میں موجود خوبصورت شالز خواتین کی توجہ کا مرکز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں خواتین لباس کے ساتھ میچنگ شالز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ جدید ڈیزائنز اور شوخ رنگوں سے مزین دیدہ زیب شالز موسم سرما میں نہ صرف سردی سے بچاؤ کا ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ شخصیت کو بھی دلکش بناتی ہیں۔

دکانداروں کے مطابق کشمیری کڑھائی، پشمینہ،، وول، نیپالی شالز ،، تلے کی کڑھائی اور موتیوں کے کام سے بنائی گئی براؤن، بلیک، ریڈ، پرپل، پنک اور بے شمار رنگوں کی یہ شالز سردیوں میں خواتین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔