سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت، ملزم رحمان عرف بھولا کی درخواست ضمانت مسترد

سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت، ملزم رحمان عرف بھولا کی درخواست ضمانت مسترد


کراچی(24نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس ، مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کی درخواست ضمانت مسترد۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس رحمان بھولا کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم رحمان بھولا کے خلاف بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا  ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور نہیں کرسکتے۔ان وجوہات کی بنا پرعدالت نے درخواست مسترد کردی ہے۔

 دوسری جانب عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کو ملزم بنانے کی درخواست پر فیصلہ 6 جنوری تک مؤخر کردیا ہے اورملزم علی حسن قادری کی بھی ضمانت خارج کردی گئی ہے۔ جبکہ رحمان بھولا کی درخواست پر ایم کیوایم کے کارکن ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔