پاکستان میں سونے کی خریداری میں اضافے کے باوجودعوام غریب

پاکستان میں سونے کی خریداری میں اضافے کے باوجودعوام غریب


لاہور(24نیوز ) پاکستان میں سونے کی خریداری میں مسلسل اضافے کے باوجود سونے کی فی کس خریداری کے تناسب سے پاکستانی خطے کے دوسرے ملکوں کے عوام سے کافی غریب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں تو مزدور کی تنخواہ کا اندازہ بھی ایک تولہ سونے کی قیمت سے لگایا جاتا تھالیکن وقت کے ساتھ تنخواہ تو زیادہ نہیں بڑھی سونا بہت مہنگا ہو گیا،اب مزدور کی تنخواہ میں تولہ سونے کی خریداری تو خواب و خیال کی بات رہ گئی،، ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی کس خریداری کے تناسب سے ایک پاکستانی ایک سال میں ایک گرام سونے کا بھی صرف پانچواں حصہ خریدتا ہے،بھارت اور سری لنکا میں فی کس آدھا گرام سونا خریدا جاتا ہے جبکہ چین میں فی کس خریداری 0.7 گرام ہے، سونے کی خریداری کے لحاظ سے ہانگ کانگ کے شہری دنیا میں سب سے امیر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں گزشتہ سال فی کس 5.8 گرام سونا خریدا گیا،، سویٹزر لینڈ میں فی کس 5.5 گرام سونا،، یو اے ای میں 5 گرام،، کویت میں 3.1 گرام اور سنگا پور میں گزشتہ سال فی کس 3 گرام سونا خریدا گیا۔