وفاقی حکومت نے احتجاج، دھرنوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی فورس تیار کرلی

وفاقی حکومت نے احتجاج، دھرنوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی فورس تیار کرلی


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی فورس تیار کرلی۔ اسپیشل فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال مہمان خصوصی تھے۔

پولیس ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اینٹی رائٹ یونٹ فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دو ہزار چودہ کے دھرنوں کے بعد یہ فورس بنانی چاہیے تھی، سیف سٹی پراجیکٹ پر اربوں روپے لگا دیئے گئے مگر یہ مکمل فعال نہیں تھا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس لائن میں پانچ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

تقریب کے آخر میں اینٹی رائیٹ یونٹ فورس نے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔