بین الاقوامی تبدیلی،شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان سرحدی ہاٹ لائن بحال


پیانگ یانگ (24 نیوز) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سرحدی ہاٹ لائن بحال کر دی۔ ہاٹ لائن پر کھیلوں سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا نے اس حوالے سے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات کی تجویز دی ہے۔ اس ملاقات میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا دونوں ممالک ان مقابلوں کے آغاز میں ایک پرچم کے ساتھ شامل ہوں گے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ مفاہمت کا انوکھا مظاہرہ ہوگا۔

نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔