مادرِ وطن سے محبت، عظیم قربانی کا کوئی مول نہیں:جنرل قمر باجوہ


کرک (24 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن سےمحبت اورعظیم قربانی کاکوئی مول نہیں۔ عظیم والدین اوربہادربیٹوں کی موجودگی میں پاکستان کوکوئی خطرہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کرک میں محمد علی خان کے گھر آمد کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق محمدعلی خان کے 3بیٹے مختلف آپریشنز میں شہید ہو چکے ہیں۔ بے مثال والد کے مزید 3 بیٹے ایف سی اور آرمی میں موجود ہیں۔ جبکہ ان کے 2 بیٹے گھر پر ہیں۔ ان کو اس بات کا فخر حاصل ہے کہ ان کے بیٹے آپریشنزمیں شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایف سی کے پی کے اور پاک آرمی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کرک میں محمد علی خان کے گھر آمد کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عظیم والدین اور بہادر بیٹوں کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، مادروطن سے محبت اور عظیم قربانی کا کوئی مول نہیں۔