ترکی نےایران میں حکومت مخالف مظاہروں کاالزام ٹرمپ،نتین یاہوپرعائدکردیا

ترکی نےایران میں حکومت مخالف مظاہروں کاالزام ٹرمپ،نتین یاہوپرعائدکردیا


استنبول (24 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک، ایرانی صدر کی حکومت مخالف مظاہروں کو چند دنوں میں ختم کرانے کی یقین دہانی۔ ترک وزیرخارجہ کا ٹرمپ اور نیتن یاہو پر مظاہرین کی حمایت کا الزام۔

تفصیلات کی مطابق ایران اور ترقی کے صدور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ جس دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ترک صدر طیب اردوان نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر بات چیت کی۔ ایرانی صدر نے ترک صدر کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت مخالف مظاہرے کچھ دنوں میں ختم ہوجائیں گے۔

دریں اثنا ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران میں حکومت مخالف مظاہرے کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، ایران میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے ٹویٹ میں اس امر کا اظہار کیا کہ امریکہ ایران میں مظاہرہ کرنے والوں کی مدد کرے گا کیونکہ وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔