آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان، یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی


 اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور میرانشاہ میں یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں ان کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

جی او سی نے سلامتی کی صورتحال پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر نئے تعمیر ہونے والے قلعے اور سرحدی باڑ کا بھی معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے بارڈر سیکیورٹی اقدامات اور ترقیاتی کاموں کے معیار کو سہراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کرک میں وطن پر جان نثار کرنے والے 3 جوانوں کے والدین سے ملاقات بھی کی۔ محمد علی خان کے 2 بیٹے اور ہیں ان کے 2 بھتیجے بھی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 4 بھتیجے پارک آرمی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آرمی چیف نے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظیم والدین اور بہادر بیٹوں کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔ مادرے وطن سے محبت اور عظیم قربانی کا کوئی مول نہیں۔