ماڈل ، اداکارہ لکی علی سیلون پر پہنچیں تو کیا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا؟

ماڈل ، اداکارہ لکی علی سیلون پر پہنچیں تو کیا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا؟


لاہور (24 نیوز)  ماڈل واداکارہ لکی علی کو بال کٹوانا مہنگا پڑ گیا، حجام نے بال غلط کاٹ دیئے، جس کی وجہ سے 2 لاکھ کی ایکسٹینشن لگوانا پڑ گئی۔ اداکارہ نے حجام کی اس حرکت پر بہت ناراضی ظاہر کی اور کورٹ جانے کی دھمکی بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ لکی علی بال کٹوانے کے لیے ڈیفنس کے ایک سیلون میں گئی۔ جہاں پر حجام نے ان کے بال غلط کاٹ کر خراب کردیئے۔ جس کی وجہ سے انہیں2لاکھ روپے کے مصنوعی بال لگوانے پڑے۔

اس حوالے سے لکی علی کا کہناتھاکہ وہ بیوٹی سیلون والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اورکنزیومر کورٹ بھی جائیں گی۔ بال خراب کاٹنے کی وجہ سے انہیں شوبز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔