میاں صاحب! دل کی بات کہنا چاہتے ہیں تو ہم سے کہہ دیجئے: آصف زرداری


اسلام آباد: (24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی میری، مشینری بھی میری، لیکن مجھے نہیں پتہ مجھے کیوں نکالا۔ چار سال تک آپ نے جو چھپائے رکھا کاش وہ ہمیں اس وقت بتادیتے ۔اگر کوئی راز میاں صاحب کے پاس ہیں تو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں راجہ پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں سابق صدرآصف زرداری، یوسف رضاگیلانی ، اعتزاز احسن اوردیگر اہم رہنماوں نےشرکت کی۔ دعوت ولیمہ کی تقریب جیالوں کا شو بن گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے فیملی کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر جئے بھٹو کے نعرے لگائیں۔ ایک زرداری سب پہ بھاری، اگلی باری پھر زرداری کے نعرےلگائیں گے۔ دعوت ولیمہ کے میوزک پر پیپلز پارٹی کے ترانوں کا تڑکہ بھی لگایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ولیمے کی تقریب میں شرکت کے بعد آصف زرداری کی نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نواز شریف آئندہ الیکشن میں مینڈیٹ چوری ہونے کا کہہ رہے ہیں۔ آصف زرداری نے اس پر جواب دیا کہ جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا تو نواز شریف خاموش کیوں تھے؟ ہم میدان میں نکلے ہوئے ہیں ۔آج تک کیا ہم لائے گئے ہیں ؟؟ لائے تو کوئی اور جاتے رہے۔ حکومت بھی آپ کی اپوزیشن بھی آپ کی، اگر ان میں سازشیں نہیں تو بتائیں پردے کے پیچھے کون ہے؟
سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی دھمکی ہے اس کو ایک خاص پیرائے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جوبات ٹرمپ نے کی ہے میاں صاحب ایسی ہی بات چھپا رہے ہیں ۔ بلیک میلنگ کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، بتائیں تو صحیح۔ میاں نواز شریف کا اپنے بھائی کے ساتھ مقابلہ چل رہا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ وہ بھائی کو یہاں بٹھا کر مریم کو لے کر جلا وطنی کی زندگی گزاریں؟
صوبائی وزیر جیل خانہ جات سندھ منظوروسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ حالات سے ہم نکل جاتے ہیں تو پھر الیکشن ہوجائین گے ۔ ہر عروج کو زوال ہوتا ہے امریکہ اور ٹرمپ کے ساتھ بھی وہی حال ہوگا۔ روس کی طرح امریکہ کو بھی ٹوٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں، منظور وسان کی پیش گوئی ۔ بہت سے خواب دیکھے ہیں، بہت سردی ہے، بہت سے نئے کیس بن رہے ہیں۔ ہم شریف لوگ ہیں، کچھ تو ریلیف مل ہی جائے گا، یہ سال ہی لاڈلوں کا ہے۔ لاڈلوں پر کڑے وقت میں تھوڑا وقت لگے گا۔