امریکی محکمہ دفاع کی چیف ترجمان نے استعفیٰ دیدیا

امریکی محکمہ دفاع کی چیف ترجمان نے استعفیٰ دیدیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے ادارے کے ملازمین کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا،    ڈینا وائٹ پر بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا اور اطلاعات تھیں کہ انہوں نے پینٹا گون کے ملازمین کو سودا سلف لانے جیسے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کیا ہے، پینٹا گون کی چیف ترجمان نے اپنے استعفے میں الزامات کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چیف ترجمان ڈینا وائٹ کا کہنا تھا کہ وہ دکھی دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں کام کا موقع دینے پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔