پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کو 3 سال قید کی سزا

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کو 3 سال قید کی سزا


کراچی(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےرکن سندھ اسمبلی کوجوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈوآدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں جعلسازی کرنےکےالزام میں تین سال کی قید سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈوآدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کےرکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند تین سال قید کی سزا سنائی گئی، دیوان سچانند نےکاروباری لین دین پرسیٹھ ایوب راجپوت کو1کروڑروپےکاچیک دیاجو باؤنس ہوگیا، سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کےرکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو3سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔

 دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی ہیں، سزاسنائےجانےپر ملزم پی ٹی آئی ایم پی اے دیوان سچانند کو گرفتار کرلیا گیا، واضح رہے کہ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔