محکمہ تعلیم کا افسر 4 سکولوں کا فنڈ کھا گیا

محکمہ تعلیم کا افسر 4 سکولوں کا فنڈ کھا گیا


کراچی(24نیوز)  محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کاانوکھا طریقہ سامنےآگیا،  افسر استاد نے چار سکولوں کا فنڈز ہڑپ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ، چارسکولوں کے انچارج ایس ایل ٹی اقبال چنا نے طلباء کے وظیفہ کے لیے مختص رقم پرہاتھ صاف کرکے محکمہ تعلیم کوبھی چکما دے دیا،  وظیفہ کےلیےمختص رقم صوبائی حکومت نے سکولوں کو جاری کی تھی، وزیرتعلیم کی جانب سے گزشتہ سال کرپٹ افسران کو وارننگ بھی دی گئی جس کے بعد محکمہ تعلیم اور اینٹی کرپشن نے فوری ایکشن لے کر ٹیچراقبال کو فارغ کر دیا تھا ۔

محکمہ تعلیم کا معطل افسراقبال چار سکولوں کا فنڈز نکال کرہڑپ کرچکاہے، سکریٹری سکولز قاضی شاہد پرویز نے اپنےچہیتے افسر کو پھر سے بحال کردیا،9 گریڈ کےگریڈ کے حامل اقبال چنا کو اچانک 14 گریڈ پر پہنچادیا گیا ،سیکریٹری سکولزکی نوازشوں کی بدولت اقبال چنا اسوقت بطورمتعلقہ افسر کورنگی تعینات ہے۔