ایرانی جنرل کی ہلاکت پر امریکی وزیرخارجہ پومپیو بھی بول پڑے

ایرانی جنرل کی ہلاکت پر امریکی وزیرخارجہ پومپیو بھی بول پڑے


واشنگٹن(24نیوز) عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرامریکی وزیرخارجہ پومپیو بھی بول پڑے۔

ٹویٹراکاؤنٹ پرپومپیو نے عراقی عوام کے جشن کی ویڈیوشیئرکردی۔ پومپیو کا کہنا ہے عراقی عوام آزادی ملنے پرناچ رہے ہیں۔ شکرادا کررہے ہیں کہ جنرل سلیمانی اب نہیں رہا.

 واضح رہے کہ عراق میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی راکٹ حملے میں  ایرانی جنرل  سمیت 5افراد ہلاک ہوئے، حملے میں 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا. غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ایرانی جنرل   قاسم سلیمانی  القدس فورس کے سربراہ تھے  جنہیں بغداد پہنچتے ہی نشانہ بنایا گیا۔  حملے میں ماری گئی دوسری اہم شخصیت عراقی پاپولر موبائلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس تھی، جنرل  قاسم سلیمانی  کی ہلاکت کی تصدیق ہوتےہی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےامریکی پرچم ٹویٹ کیا۔ 

ایران نےبھی  بغداد میں امریکی حملے میں  ایرانی جنرل  کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے.ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے عالمی دہشت گردی کی،  جنرل  قاسم سلیمانی  کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ ایران نے تین روزہ قومی سوگ کا بھی اعلان کردیا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا کو اپنے کئے کی قیمت چکانا ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔