جے یو آئی نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کر دی

جے یو آئی نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کر دی


اسلام آباد(24نیوز) جمعیت  علماء اسلام نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ مولانا اسعد محمود کی زیرصدارت جمعیت علما اسلام کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔  اجلاس میں کہا گیا کہ جے یو آئی کے ارکان آرمی ایکٹ میں ترمیم بل کا حصہ نہیں بنیں گے اور ہر فورم پر اس ترمیم ایکٹ کی مخالفت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔