حکومتی ارکان وزیراعظم سے سرکاری نوکریاں مانگنے لگے

حکومتی ارکان وزیراعظم سے سرکاری نوکریاں مانگنے لگے


اسلام آباد(اویس کیانی) پی ٹی آئی  کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی ٹوئنٹی فورنیوز سامنے لے آیا۔

وزیراعظم نے کہا بیوروکریسی اور کاروباری طبقے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا۔ارکان نے سوال کیا کہ کیا اس آرڈیننس سے سیاسی لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا آپ لوگوں کو کیا ڈر ہے جو آپ اس طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان ہی وزیر اعظم سے سرکاری نوکریاں مانگنے لگے، راجہ ریاض نے لوئر سکیل کی ملازمتوں میں ایم این ایز کا کوٹہ مانگ لیا، وزیر اعظم نے ملازمتوں کا کوٹہ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا،وزیر اعظم نے راجہ ریاض کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کوٹہ دینے سے آپ کےلئے مشکلات ہوں گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔