کمپیوٹرماہر نبیل علی محمدکی 82ویں سالگرہ ،گوگل کاڈوڈل بھی ان کے نام

 کمپیوٹرماہر نبیل علی محمدکی 82ویں سالگرہ ،گوگل کاڈوڈل بھی ان کے نام


قاہرہ( 24نیوز )مصر کے کمپیوٹرماہر نبیل علی محمدکی آج 82ویں سالگرہ   منائی جارہی ہے، گوگل نے بھی ڈوڈل نبیل علی محمد کے نام کردیا۔

مصر کے کمپیوٹرماہرنبیل علی محمدکی آج 82ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، گوگل نے بھی ڈوڈل نبیل علی محمد کے نام کردیا، نبیل علی محمد نے کمپیوٹر کوعربی زبان سمجھنے کے قابل بنایا۔

نبیل علی محمد نے پروگرام بنایا جس سے کمپیوٹرعربی زبان سمجھنے کے قابل ہوا، نبیل علی محمد کی کاوش کے باعث عرب دنیا کے لوگ بھی کمپیوٹر کی طرف راغب ہوئے۔