مریم نواز خاموش کیوں؟

مریم نواز خاموش کیوں؟


اسلام آباد(عثمان خان) مریم نواز کی خاموشی کے حوالے سے اب سیاسی حلقوں میں کہیں کھلے عام تو کہیں ڈھکے چھپے انداز میں تبصرے ہو رہے ہیں۔ ہر زبان پر یہ سوال ہے کہ مریم نواز خاموش کیوں ہیں۔ مریم نواز کی یہ خاموشی مصلحتاً ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور معاملہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے حال اور مستقبل کی آواز ، مریم نواز کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن اس وقت کنفیوژن کا شکار ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف باہر گئے تو مریم نواز خاموش ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے بھی باہر جانے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے مریم مواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

مریم نواز چاہتی ہیں کہ انہیں بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ مریم نواز والد کے ہمراہ بھی جا سکتی تھی مگر انہوں نے بعد میں باہر جانے کی اجازت کیلئے درخواست کیوں دائر کی؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔اپوزیشن ہمیشہ اپنے کردار سے ثابت کرتی ہے کہ وہ اپوزیشن ہے مگر نون لیگ کی خاموشی بتا رہی ہے کہ وہ اپوزیشن کا کردار احسن انداز میں نہیں نبھا رہی۔

کیا اسلام آباد کی بجائے کوئی ’’ لندن پلان ‘‘ تیار ہو رہا ہے یا مقتدر قوتوں کیساتھ معاملات طے ہونے کے بعد نون لیگ بیرون ملک چلی گئی ہے یہ بہت جلد واضح ہو جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔