شوہر کو قتل کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

شوہر کو قتل کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار


سانگلہ ہل (24نیوز) تھا نہ صدر پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،بیوی نے 3ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا،پولیس نے خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سانگلہ ہل تھا نہ صدر پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، بیوی نے اپنے خاوند کو 3ساتھی ساتھ ملا کر قتل کر دیا،اپنے خاوند کو قتل کرنے والی بیوی کو ساتھیوں سمت گرفتار کر لیا، 19روز قبل تھانہ صدر کے نواحی گاؤں میں قتل کی یہ واردات ہوئی تھی جس میں 45سالہ محمد بوٹا کو سیم نالے کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ملک شبیر احمد اعوان کی سربراہی میں تحقیقات کا آغاز کر کے اس اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتارکر لیا اور موقع پر ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمان کھاڑک نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ملک شبیر احمد عوان کی ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے اس قتل کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے کا عزم بھی کیا۔