جکارتہ میں اموات کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی

جکارتہ میں اموات کا سلسلہ جاری،ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی


جکارتہ ( 24نیوز ) انڈونیشیا میں سیلاب اور بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی، مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، حکومت نے بارش روکنے کے لئے مصنوعی طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دارالحکومت جکارتہ میں موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے مصنوعی طریقے سے مزید بارش کو روکنے کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جکارتہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ فروری تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،انڈونیشین حکومت نے جکارتہ کی جانب بڑھنے والے بادلوں کو مصنوعی طریقے کے ذریعے وقت سے پہلے ہی برسانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ، واضح رہے کہماضی میں انڈونیشیا میں خشک موسم میں جنگلات کی آگ پر بھی اسی مصنوعی طریقے سے قابوپایا گیا تھا۔